ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 48 فی صد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،عظمیٰ کاردار

پنجاب میں 48 فی صد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے،عظمیٰ کاردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : پنجاب میں پولیو کی صورت حال کے حوالے سے ورکشاپ ہوئی ، وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کاردار نے کہا پنجاب کا کوئی ضلع ایسا نہیں جو وائرس کی آماجگاہ ہو

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز میں انسداد پولیو مہم سے متعلق ورکشاپ کاانعقاد ہوا ، وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردارسمیت متعلقہ افسروں  نے  شرکت کی ،عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے 99 فی صد ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے،پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پولیو وائرس کے لئے سازگار ہے،پولیو وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے،پنجاب میں 1، پاکستان بھر میں 6 پولیو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،پولیو سے متاثر ہو کر اپاہج ہونے کی شرح 1 فی صد ہے،پنجاب میں پولیو وائرس کی نگرانی کا موثرنظام موجود ہے،پنجاب کا کوئی ضلع ایسا نہیں جو وائرس کی آماجگاہ ہو،حفاظتی ٹیکہ جات پولیو کے خلاف جنگ میں اہم سٹریٹجی ہیں،پولیو چھوٹے بچوں کو متاثر کرتا ہے،زیادہ تر علامات ظاہر نہیں ہوتیں،وائرس کلچر ٹیسٹ سے بچوں میں پولیو کی موجودگی کا اندازہ ہوتا ہے،لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان ، ملتان، فیصل آباد میں پولیو وائرس پایا گیا ،پنجاب میں 48 فی صد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔حکومت والدین کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کرے گی۔