ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ کے لئےروانہ ہوگئے ۔بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے انہیں مینسک ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔
مینسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن، وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف اور بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران وزیراعظم کو رخصت کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کیے گئے۔بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔
پاکستان اور بیلاروس کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا،دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون 2025ء سے 2027ء کا روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔