ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ منفی

Asif Ali Zardari, Covid19 prevalence, Corona test negitive, covid rapid test, Doctor Asim Hussain, President AZ,
کیپشن: File Photo صدر مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری  کا ہاسپٹل میں کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے، وہ دو دن تک ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  صدر آصف علی زرداری کا نیا کورونا  ریپڈ ٹیسٹ  ہوا تو یہ خوشخبری ملی کہ اب ان کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی ہے۔ صدر مملکت دو دن تک ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔ 

صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی42 کے سسٹر ادارہ  سٹی21 کو فون پر بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت  ہو رہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے 

صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے  سٹی ٹوئینٹی ون سے فون پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا، صدر مملکت تاحال انفیکشئس  ڈیزیز  کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔

صدر آصف زرداری کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔

صدر آصف زرداری مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔

ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔