اسرار خان : کرول گھاٹی انڈرپاس میں موٹر سائیکل سوار قاتلوں کی کی فائرنگ سے خاتون قتل ہوگئی
پولیس کے مطابق مقتولہ رکشہ پر جا رہی تھی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون سعدیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی،رکشہ ڈرائیور ایوب کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی،حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس تھے، تلاش کی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل
پولیس کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل عارف نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی،آج دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا ، شبہ ہے خاتون کو شوہر نے قتل کیا،مبینہ ملزم عارف نے جنرل سٹور بنا رکھا ہے جو واردات کے بعد بند ملا ہے،مبینہ ملزم عارف روپوش ہے، تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں متحرک ہیں،

Stay tuned with 24 News HD Android App
