کشمیر کا مسئلہ ہویا فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی؛ لیاقت بلوچ

11 Apr, 2025 | 07:00 PM

سٹی 42 : جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

یکجہتی غزہ مارچ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قیادت کی۔۔ 

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے  اپنی تقریر میں کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ہویا فلسطین جماعت اسلامی نے ہمیشہ آواز بلند کی۔

لیاقت بلوچ نے  کہا کہ غزہ میں اسرائیل کو شکست ہوئی۔ اسرائیل کو شکست ہوئی تو  دوبارہ فلسطینیوں پر بمباری شروع کردی۔

لیاقت بلوچ نے کہا، فلسطین ہمارا ایمانی معاملہ ہے اس پر کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے۔ لیاقت بلوچ نے الزام لگایا  کہ امریکہ اسرائیل کو دنیا پر مسلط رکھنا چاہتا ہے اسرائیلی مقاصد کی تکمیل کےلیے مسلم اسلامی حکومتوں کو استعمال کیاجارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا  امریکی ایماء پر اسرائیل پھرغزہ میں ظلم کررہا ہے۔ یہ چاہتے ہیں مسلم حکمرانوں گرتے پڑتے اسرائیل کو تسلیم کر لیں۔  پاکستان، ایران، ترکی، انڈونیشیاء، ملائشیاء، سعودی عرب اور قطر کو مل کر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ سیاسی اقتصادی عسکری و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ان ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا ۔

مزیدخبریں