ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس علی باقر نجفی کی جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس علی باقر نجفی کی جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری :جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں دو نئے ججز سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا، اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو ججز کی تقرری کیلئے غور کیا گیا،اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوا۔ اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے نام پر بھی غور کیا گیا، ارکان کی اکثریت نے اتفاق کیا کہ جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ میں احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ جج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نےجسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس شجاعت علی خان کیخلاف بھی آبزرویشن حذف کرلی گئیں۔

 ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی منظوری اکثریت کی بنیاد پر کی گئی۔ پی ٹی آئی ممبران نے جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کی حمایت میں ووٹ دیا،پی ٹی آئی نے جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق آبزرویشن حذف کرنے بھی حمایت کی،جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری نو اور چار کی اکثریت سے ہوئی، جوڈیشل کمیشن کے چار ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا،مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان سے متعلق آبزرویشن حذف کرنے کا فیصلہ بھی 9 اور 4 کی اکثریت سے ہوا،چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی، جسٹس منصور علی شاہ نے آبزرویشن حذف کرنے کی مخالفت کی،جسٹس منیب اختر،جسٹس جمال مندوخیل نے بھی اکثریتی رائے سے اختلاف کیا۔ 

 ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرری کا فیصلہ کیاگیا، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ سے ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات کر دیا گیا،بلوچستان ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ نذیر لانگو جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات ہو گئے۔اسلام ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان ممبر جوڈیشل کمیشن تعینات ہوئے۔