ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ فحاشی پھلانے والے تھیٹرز پر تاحیات پابندی، نیا قانون لانے کی تیاری

پنجاب؛ فحاشی پھلانے والے تھیٹرز پر تاحیات پابندی، نیا قانون لانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تھیٹرز کے حوالے سے نیا قانون آئندہ ہفتے آ رہا ہے، جو تھیٹرز میں فحاشی پھلائے گا اس کو پہلے 3 نوٹس دیے جائیں گے اور پھر تھیٹرز پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مجھ سمیت پنجاب کا ہر شہری چاہتا ہے کہ تھیٹرز کا ماحول فیملی کیلیے ہو، ایسے تھیٹرز ڈرامے بننے چاہئیں جہاں لوگ فیملیوں کے ساتھ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سینسر بورڈ آئندہ 2 سے 3 روز میں ازسرنو تشکیل دیا جا رہا ہے،جو تھیٹرز میں فحاشی پھلائے گا اس کو پہلے 3 نوٹس دیے جائیں گے اور پھر تھیٹرز پر تاحیات پابندی عائد کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 17 اپریل 2025 کو پنجاب حکومت کلچر ڈے منانے جا رہے ہیں، کلچر ڈے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود شرکت کریں گی۔