ویب ڈیسک: کراچی کی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے شاہراہِ فیصل پر گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کے مقدمے میں ملزم انیق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کروانے اور رہا کرنے کا حکم دیا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔