ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس، ملزموں کی درخواست ضمانتیں خارج 

منشیات کیس، ملزموں کی درخواست ضمانتیں خارج 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : منشیات کے ملزمان کا گزشتہ مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرنے کا معاملہ ,ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے کیس میں آئی جی ڈاکٹر عثمان لاہور ہائیکورٹ پیش,آئی جی نے ملزمان کے چالان ٹرائل کورٹس میں بروقت جمع کروانے اور ملزمان کا گزشتہ مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ،عدالت نے منشیات کے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں.

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر پولیس افسران ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل محمد اسد تحریم بیگ کے ہمراہ پیش ہوئے ، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ،آئی جی صاحب بتائیں ،بار بار ہدایات کے باوجود پولیس افسران ملزمان کی سابقہ ریکارڈ کی تفصیلات سے علم ہوتے ہیں ، آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں کیس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا گیا ہے ،اب عدلیہ ، پولیس ، پراسیکیوشن اور جیل کے درمیان باہمی رابطہ مزید مستحکم ہوگیا ہے، آئندہ ریکارڈ مکمل نہ ہونے یا چالان جمع نہ ہونے کے متعلق شکایت کا موقع نہیں ملے گا ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل محمد اسد تحریم بیگ نے منشیات کے ملزمان کی ضمانتوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پولیس تفتیش میں منشیات کے ملزمان قصور ہیں ، ضمانت کے حقدار نہیں ، منشیات کے ملزمان کی جانب سے بھی وکلاء نے دلائل دیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کر سکے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں،ملزمان کے خلاف منڈی بہاوالدین ، فیصل آباد اور حافظ آباد کے تھانوں میں منشیات کے مقدمات درج ہیں.

Ansa Awais

Content Writer