ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے الاٹیوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے الاٹیوں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایل ڈی اے اتھارٹی نے نادہندگان کے جرمانوں میں معافی دیدی، کمرشل ری پلاننگ ، ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے سمیت متعدد رعایات منظور کی گئیں۔
ایل ڈی اے سٹی کے لینڈ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو 2026 تک توسیع دے دی، ایل ڈی اے سٹی کے نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔
اوپن لینڈ پرووائیڈرز اپنے نام کے علاوہ زمین نہیں لے سکیں گے، نہ ہی فائلز ایشو کرواسکیں گے، جناح سیکٹر کے فرسٹ اور سیکنڈ بیلٹ کے ڈویلپرز کو بنا فیس اضافے اور جرمانے 2ماہ تک بقایاادائیگی کی منظوری دی گئی۔
تیسرے اور چوتھے بیلٹ کے نادہندگان کو جون تک بغیر جرمانہ ادائیگی کی مہلت دی گئی، کمرشل ایریا کی ری پلاننگ  اور  کمرشل پلاٹوں کی ری سائزنگ کی منظوری دی گئی۔
ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلوں کے منٹس آف میٹنگ کا اجرا بھی کردیا گیا۔