لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بارش کے باعث جی پی او چوک کے باہر بارشی پانی جمع

11 Apr, 2025 | 12:14 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بارش کے باعث جی پی او چوک کے باہر بارشی پانی جمع ہوگیا ،لاہور ہائیکورٹ آنے والے وکلاء اور سائلین کو بارشی پانی کی وجہ سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، ادھر بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ، وکلاء اور سائلین انجوائے کرتے رہے۔

 لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک می بارشی پانی اکھٹا ہونا معمول بن چکا ہے، واسا کی جانب سے جی پی او چوک میں بارشی پانی کی نکاسی کے ناقص انتظامات ہونے کے باعث وکلاء اور سائلین کو عدالت عالیہ میں آنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آج جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے باعث بھی جی پی او چوک میں پانی جمع ہوگیا ، وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ واسا انتظامیہ جی پی او چوک میں بارشی پانی کی نکاسی کے موثر انتظامات کو یقینی بنائے ۔

مزیدخبریں