نہم اسلامیات کا پرچہ سکیننگ ایپ بند ہونے سے متاثر

11 Apr, 2025 | 10:08 AM

سٹی42: لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کا اسلامیات لازمی کا پیپر آج تکنیکی مسائل کا شکار رہا،  بورڈ کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوالیہ پیپر سکیننگ ایپ اچانک بند ہو گئی، جس کے باعث امتحانی مراکز میں پیپرز کے بنڈل سکیننگ کے بغیر ہی کھولنے پڑے۔

عام حالات میں سوالیہ پیپرز کے بنڈلز کھولنے سے قبل ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹر، ریذیڈنٹ انسپکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مخصوص کوڈز کو سکین کیا جاتا ہے تاکہ پرچے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے، تاہم آج ایپ کی خرابی کے باعث یہ عمل مکمل نہ ہو سکا۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق سسٹم بند ہونے کے بعد سوالیہ پیپرز کو مینوئل طریقے سے سکین کیا گیا اور تمام سنٹرز میں بروقت امتحان کا آغاز یقینی بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیننگ ایپ کو جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔


 
 

مزیدخبریں