ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش پر کارروائیاں ، 3 ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحہ کی ترسیل و نمائش پر کارروائیاں ، 3 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل اور نمائش کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں کی گئیں۔ ڈولفن سکواڈ نے سبزہ زار، بیگم کوٹ اور داتا دربار کے علاقوں سے 3مشکوک ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق مشکوک افراد کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران روکا گیا، جن کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔

 گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل، شاہد اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں تھانہ سبزہ زار، داتا دربار اور چوکی بیگم کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈولفن سکواڈ کے مطابق شہر میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔