سٹی42: لاہور کے علاقے جوزف کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1360 گرام چرس اور 220 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔پکڑے گئے ملزمان کی شناخت شہباز عرف لمبا اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں جرائم پیشہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف مقامات پر منشیات فروخت کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔