ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ کو اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کی نئی تصاویر پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر کے سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا، عائزہ خان اپنے شوہر کے ساتھ ان دنوں اٹلی میں موجود ہیں جس کا اندازہ ان کی وائرل ہونے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔
تصاویر کو عائزہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، وائرل ہونے والی ایک تصویر میں عائزہ خان کو اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ ’رومینٹک ‘انداز میں دیکھا جاسکتاہے، اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ’ وینس، آپ کے پاس میرا دل ہے‘۔
عائزہ خان کی ان تصاویر کو مداحوں نے خوب پسند کیا جبکہ کچھ صارفین نے اپنی رائے دیتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا مگر ان کے چاہنے والے دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔