پنجاب میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

11 Apr, 2025 | 09:03 AM

سٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نےالرٹ جاری کردیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے پر الرٹ جاری کیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق چکوال فیصل آباد جہلم جوہر آباد منڈی بہاوالدین سرگودھا ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، کہا کہ بارش کے باعث گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔

شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔

عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

مزیدخبریں