تفریح کے لئے پارک جانے والوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، کئی ہسپتال پہنچ گئے

11 Apr, 2024 | 10:59 PM

منڈی بہاؤالدین: عیدالفطر  کے موقع پر تفریح کے لئے پارک میں جانے والوں کو  شہد کی مکھیوں کےحملے کی غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، کئی افراد زخمی ہو گئی۔

 منڈی بہاؤالدین میں عید کے دوسرے روز   شہر کے نواز شریف پارک میں تفریح کے لئے جانے والے شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا  کہ شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے پارک جانے والوں پر حملہ اس لئے کہا کہ کچھ بچوں نے شہد کی مکھیوں کے چھتے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ کسی بچے نے شہد کے چھتے پر کچھ پھینکا جس سے مکھیاں طیش میں آ گئیں۔ 

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے  مکھیوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد متعدد افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

میونسپل کمیٹی نے کہا کہ اس نے پارک کو عوام کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ مکھیاں ہٹانے والا کیمیکل  سپرے کرنے کے بعد پارک عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

 عید الفطر کے پہلے اور دوسرے دن لوگوں کی بڑی تعداد نے ملک کے مختلف حصوں میں عوامی پارکوں اور پکنک مقامات کی طرف رخ کیا۔

راولپنڈی میں تفریحی پارک فیملیز اور زائرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

عید کے پہلے روز گہرے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، لوگوں کی بڑی تعداد عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑے تفریحی پارکس کا رخ کیا۔

مزیدخبریں