فاران یامین: لاہور 15 کی کال پر فوری ایکشن ہونے سے لڑکی اغوا ہونے سے بچ گئی۔ جوہر ٹاؤن میں لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے والے ملزم کو ڈولفن نے برق رفتاری سے تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔
ڈولفن ٹیم کو 15 کی کال موصول ہوئی، امپوریم مال کے قریب جواں سالہ لڑکی کو نامعلوم زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا۔ لڑکی کے بھائی نے پولیس ایمرجنسی 15 پر کال کی تھی۔ڈولفن ٹیم 238 نے کالر سے رابطہ کر کے گاڑی کا نمبر، ملزم کا حلیہ اور دیگر کوائف نوٹ کیے,ڈولفن ٹیم نے 20 منٹ میں امپوریم مال گیٹ نمبر 9 پر اغوا کار کی گاڑی کو راؤنڈ اپ کر لیا۔نوجوان لڑکی نور کو والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ گاڑی اور ملزم عمر حبیب کو مزید تفتیش کے لیے چوکی ایل بلاک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کہتی ہے شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کے لیے ڈولفن سکواڈ ہمہ وقت صرف ایک کال کی دوری پر ہے۔