ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 منہ دھونا اچھا ہے، لیکن منہ کتنی بار دھونا زیادہ اچھا ہے؟ 

face washing, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   

سٹی42:  "منہ دھو رکھیئے!" محض محاورہ نہیں دراصل یہ  آپ کی اہم جسمانی ضرورت ہے۔لیکن  آپ کو روزانہ کتنی بار منہ دھونا چاہیے، اس سوال کا جواب آسان نہیں۔
 
چہرہ یا منہ دھونا بظاہر  آسان اور سادہ کام ہے مگر ہم میں سے بیشتر یہ نہیں جانتے کہ روزانہ صرف ایک مرتبہ صبح اٹھ کر منہ دھو لینا کافی نہیں۔ لیکن منہ کب کب دھونا چاہئے اس کو سمجھنا ضروری ہے اور اس کے لیے وقت نکالنا بھی ضروری ہے۔

 آخر ایک فرد کو روزانہ کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

اس کا آسان جواب یہ ہے کہ" اس کا کوئی حتمی جواب نہیں کیونکہ ہر فرد کی جِلد مختلف ہوتی ہے"

جہاں تک تفصیلی جواب کی بات ہے تو یہ سادہ عمل کافی پیچیدہ ہو جاتا ہے۔

 ہر پرسن اپنی جِلد کو ہی مدنظر رکھ کر فیصلہ کر سکتا ہے کہ انہیں دن بھر میں کتنی بار منہ دھونا چاہیے۔

آئلی سکِن اور پسینہ

مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کو صبح اور رات کو اپنا  لازماً منہ دھونا چاہیے یا یوں کہہ لیں کہ روزانہ کم از کم 2 بار  تو ضرور چہرے کو دھو لینا چاہیے۔

جن کی سکن آئلی ہو ہا ہو تو پھر دن کے دوران کام کی نوعیت کے سبب پسینہ زیادہ آتا ہو تو  چہرے کو تیسری بلکہ چوتھی بار بھی دھونے سے گریز مت کیجئے۔

اگر آپ عادتاً  دن بھر میں صرف دو  بار منہ دھوتے ہیں تو  یہ کام سونے سے پہلے ضرور کرنا چاہیے تاکہ دن بھر میں جِلد پر اکٹھی ہونے والی گرد اور چکنائی کی صفائی ہو سکے۔

خشک یا حساس جِلد ہونے پر کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟
خشک یا حساس جِلد کے مالک افراد کو روزانہ 2 بار منہ دھونے سے خارش کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تو انہیں دن بھر میں کم از کم ایک بار منہ دھونا چاہیے جبکہ رات کو اچھے وائپس کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ جِلد کی صفائی ہو سکے۔

چکنی یا کیل مہاسوں سے متاثر جِلد کو کتنی بار دھونا چاہیے؟
ماہرین کے مطابق چکنی یا کیل مہاسوں سے متاثر جِلد کے مالک افراد کو دن میں 2 بار سے زیادہ منہ دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 ایڑی اور پیر کو جوڑنے والی جگہ پر ہونے والی تکلیف کی وجہ جانتے ہیں؟ 
 
چہرے کو بہت زیادہ دھونے سے جِلد خشک ہو جاتی ہے جس کی روک تھام کے لیے غدود زیادہ چکنائی بنانے لگتے ہیں، جس کے باعث چہرے کی جِلد زیادہ چکنی ہو جاتی ہے یا کیل مہاسے زیاہ ابھرنے لگتے ہیں۔

میک اپ کے استعمال پر کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟
چہرے سے میک اپ کو درست طریقے ہٹایا نہ جائے تو مسام بند ہو سکتے ہیں جس سے دانے نکلتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق میک اپ استعمال کرنے والی خواتین کو صبح اچھی طرح منہ دھونا چاہیے اور رات کو بھی وائپس سے چہرے کی صفائی کرنا چاہیے۔

 
ورزش کرنے والوں کو کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟
پسینے کا باعث بننے والی ہر سرگرمی کے بعد منہ کو دھونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پسینے اور گرد کی صفائی ہو سکے۔

بہت زیادہ یا کم منہ دھونے سے کیا ہوتا ہے؟
چہرہ بہت کم دھونے سے مسام بلاک ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں بلیک ہیڈ، کیل مہاسوں اور جِلد کے دیگر مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح منہ کو بہت زیادہ دھونے سے خارش، جِلد کے کھچاؤ یا خشکی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔