ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اہل خانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی۔
عید الفطر کے دوسرے روز اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی خصوصی اجازت دی گئی، ملاقات کرنے والوں شاہ محمود کی اہلیہ مہرین قریشی ، صاحبزادیاں مہر بانو ، گوہر بانو اور سوہا قریشی شامل تھیں ۔
مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا شاہ محمود قریشی پُراُمید ہیں انہیں ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے، کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سولہ اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت ہے ، پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ، میرے والد اور بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے ۔