شاہ نورانی حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

11 Apr, 2024 | 03:31 PM

ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کے حادثے میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

 گزشتہ روز درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا جس میں 17 زائرین جاں بحق ہوگئے تھے،پولیس حکام کے مطابق حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 26 زخمی ہیں، متعدد کی حالت تاحال تشویشناک ہے، جاں بحق اقراد کی میتیں قاسم جوکھیو پہنچا دی گئیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے جو درگاہ شاہ نورانی پر حاضری کیلئے جا رہے تھے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف شخصیات نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

مزیدخبریں