سٹی 42 : لاہور چڑیا گھر عید کے دوسرے روز بھی بند، شہری عید کے موقع پر چڑیا گھر بند ہونے سے مایوس ہوگئے ۔
لاہور چڑیا گھر کو تعمیراتی کاموں کے باعث بند نومبر میں بند کیا گیاتھا ، سابق نگران وزیراعلیٰ کی ہدایات پر تزئین آرائش کیلئے چڑیا گھر کوبند کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر گزشتہ 6ماہ سے بند ہے،تاہم ڈی جی وائلڈ لائف نے مزید کچھ عرصہ مانگ لیا، کہنا ہے کہ مزید ایک ماہ درکار ،سیاحوں کی تفریح گاہ عمدہ انداز میں تیار کی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کہ لاہور چڑیا گھر بالکل مختلف ،جدت کیساتھ سیاحوں کے لئے کھولا جائے گا۔
ہر سال عید کے تینوں دن چڑیا گھر کی آمدن ایک کروڑ سے زائد رہتی ہے، چڑیا گھر کی بندش سےادارے کو نقصان کا سامنا ہے، دوسری جانب سیاح سستی بھی تفریح سے محروم ہے ۔
لاہور چڑیا گھر عید کے دوسرے روز بھی بند، شہری مایوس
11 Apr, 2024 | 11:48 AM