سٹی 42: ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس سینٹر آج کھل گئے ۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عید کے پہلے دن تمام لائسنسنگ سینٹر ایک یوم کیلئے بند رہے، آج سے صوبہ بھر میں تمام لائسنس کی مین برانچز عوام کےلئے کھول دی گئیں ہیں۔ تمام اضلاع میں مین برانچز کھلی رہے گی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی مین برانچز سے شہری فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ شہری عید کی دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں، ہماری دفاتر اپ کی سہولت کے لئے کھلے ہیں ، ٹریفک پولیس اسی طرح شہریوں کیلئے سہولیات مہیا کرتی رہیں گی ۔
ڈرائیونگ لائسنس سینٹر عوام کیلئے کھول دیے گئے
11 Apr, 2024 | 11:02 AM