سٹی 42: عیدالفطر کےدوسرے روز بھی شہر کے مختلف پوائنٹس پر لوگ اپنوں کے ساتھ خوشیاں منانے پہنچ گئے ۔
عیدالفطر کےدوسرے روزمختلف ناشتہ پوائنٹس پرشہریوں کارش لگ گیا، شہری فیملیز اوردوستوں کے ہمراہ ناشتہ پوائنٹس پرموجود ہیں، جہاں وہ نان چنے،بونگ پائے،حلوہ پوری کے ناشتے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ناشتہ کرنے کے بعد ہمارے دن کا آغاز ہوگا، گھر والوں کی فرمائش ہوتی ہے کہ باہر سے ناشتہ کیا جائے،خود بھی ناشتہ کریں گے ،بچوں کے لئے بھی ناشتہ لے کر جائیں گے ۔
دوسری جانب آئسکریم پوائنٹس پر بھی لاہوریوں کا رش لگ گیا ۔ شہری میٹھی عید کی خوشیاں منانے آئسکریم کھانے پہنچ گئے، شہریوں کی بڑی تعداد بچوں کے ہمراہ آئسکریم کھانے پہنچی۔ کہنا ہے کہ عیدالفطر بچوں کی عید ہوتی ہے ،اس لئے آئسکریم کھلانے لائے ہیں ۔