محکمہ موسمیات کی شہر میں 13اور 14اپریل کو بارش کی پیشگوئی

11 Apr, 2024 | 10:45 AM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے شہر میں 13اور 14اپریل کو بارش کی پیشگوئی کردی ۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 13اور 14 کے درمیان سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ تاہم آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا ۔ 
‎شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 76 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 31ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ فدا حسین روڈ 146، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 76 ، جوہر ٹاؤن 64، سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 65ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں