ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بزرگ خاتون کو آٹا ملنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو پیار کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ" فیصل آباد میں بزرگ خاتون نے مفت آٹے کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بیٹے کی طرح پیار کیا، شفقت سے سر پر ہاتھ پھیرا اور ڈھیروں دعائیں دیں"۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ "غریب اتنی دعائیں دے رہے ہوں تو اللہ تعالیٰ ہر مشکل کو آسان کر دیتے ہیں ، دنیا میں اس محبت کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا"۔