(احمد رضا ، ہیڈ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان ویمن فٹبال کی ٹیم نے میزبان تاجکستان کو ایک صفر سے ہرا کر اولمپک کوالیفائر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ہائسر سنٹرل سٹیڈیم تاجکستان میں کھیلے گئے ایشین فٹبال کونسل ویمنز اولمپک کوالیفائر کے آخری میچ میں قومی کھلاڑی میزبان سائیڈ کے خلاف اِن ایکشن ہوئی۔
ملائکہ نور کی قیادت میں قومی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور میچ کے چھبیسویں منٹ زحمینہ ملک نے پہلا گول کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کو فلپائن سے چار صفر کی شکست ہوئی، یوں قومی کھلاڑیوں نے ویمن اولمپک کوالیفائر کے گروپ ای میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔