ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ایچ آئی ٹی میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے ٹینکوں کی پیداوار اور اپ گریڈیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سپہ سالار نے 155 ایم ایم آرٹیلری گن بیرلز، ریموٹ اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات بھی دیکھے۔

 اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ میں مرکزی حیثیت اختیار کرچکی ہے، آر این ڈی دفاعی پیداور خود انحصاری مرکزی حیثیت رکتی ہے، دفاعی پیداوار میں خود انحصاری سے برآمدات اور معشیت کو فائدہ ہوتا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کے افسروں اور ورک فورس کی صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر چئیرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا۔

Bilal Arshad

Content Writer