عمران خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ

11 Apr, 2023 | 08:08 PM

سٹی 42: سابق وزیر اعظم عمران خان کی مشکلات میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا ہے، اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  سابق وزیراعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمے کا سمن لے کر پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ، زمان پارک میں نوٹس وصول کروانے کےلیے لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی، لاہور پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سب انسپکٹر تجمل نقوی 4 رکنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے ہیں۔

 پولیس کے مطابق تفتیشی افسر تجمل نقوی عمران خان کی رہائش گاہ پر جا کر سمن وصول کروائیں گے، لاہور پولیس کے مطابق زمان پارک نوٹس وصول کروانے کےلیے مقامی پولیس اسلام آبادپولیس کی معاونت کرے گی۔

مزیدخبریں