ویب ڈیسک : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سول ایوی ایشن سے متعلق اجلاس ہوا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت سول ایوی ایشن کے امور پر اجلاس ہوا، اجلاس میں تین بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری ایوی ایشن کی شرکت کی۔
وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اپی ائی اے کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ، اجلاس کو آئی ایف سی کے ساتھ ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو میں ایوی ایشن حکام کو درپیش قانونی اور مالیاتی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوی ایسن کے شعبے میں بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور کوششوں کو سراہا، وزیر خزانہ نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی تنظیم نو کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے لیے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔