ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل دے دی گئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تشکیل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)  کی تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کونسل کے ممبران کو چار سال کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ بلوچستان سے  خاتون ڈاکٹر کو  بھی پی ایم ڈی سی کی ممبر منتخب کردیا گیا، ڈاکٹر تہمینہ اسد کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ علاقہ پشین سے تعلق ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ کونسل کے ممبران کی تقرری کا عمل میرٹ پر کیا گیا ہے ، 70 سے زائد امیدوران نے انٹرویو میں حصہ لیا۔سرچ کمیٹی کے ہیڈ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سرچ کمیٹی کی تکمیل کے بعد میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں بہتری آئے گی۔ 

Bilal Arshad

Content Writer