الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

11 Apr, 2023 | 06:12 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: عمران خان کو پارٹی چیئر مین لکھنے پر الیکشن کمیشن کے  نوٹس کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی درخواست کل سماعت  کیلیے مقرر کر لی گئی ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین  لکھنے پر  نوٹس بھیجا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ  میں  درخواست دائر کی تھی جسے اب سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ  عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا ۔ 

 لاہور ہائیکورٹ کے بنچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں، ،جسٹس جواد حسن  نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کے لئے  فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی  تھی  جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو تادیبی کارروائی سے بھی روک دیا تھا، عمران خان کی جانب سے 4جنوری کو الیکشن کمیشن کے بھجوائے گئے نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ  سے رجوع کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں