ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں قائم کردہ مفت آٹا مرکز کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباشریف نے آٹے کے تھیلے تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے مستحقین میں آٹے کے تھیلے تقسیم کئے۔وزیراعظم نے آٹے کی مفت تقسیم کی فراہمی کے نظام پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہرخاندان کو 10 کلوآٹے کے تین تھیلے مفت دیئے جارہے ہیں۔مفت آٹا 25 شعبان سے 25 رمضان تک مفت فراہم کیاجارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب شہریوں کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایت سیل بھی قائم کئے گئے ہیں۔