علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی لاہور پریس کلب آمد ، لاہور پریس کلب کے صدر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی کے خلاف ہوں۔پنجاب بھر میں صحافی برداری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔وزیراعلیٰ آفس کے دروازے صحافیوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔صحافی میرے بھائی ہیں، جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔صحافی کالونی لاہورکیلئے مزید بسیں چلائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافی کالونی اورلاہورپریس کلب کی سکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔صحافی کالونی سے متعلقہ مسائل بھی فوری حل کریں گے۔
پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اورپریس کلب کے دیگر عہدیداران نے چیک دینے پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اعظم چودھری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی، وزیراطلاعات عامر میر،سیکرٹری اطلاعات اورڈی جی پی آر کو شیلڈز دیں۔