شہریوں کے لئے پریشان کن خبر

11 Apr, 2023 | 05:35 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ ملک بھر میں جاری ہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 229 مگر 270 سے 300 تک فروخت کیا جا رہی ہے،لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے متعلقہ اداروں کے ملازمین و افسران نے خاموشی کی چادر اوڑھ کر صارفین کو مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔
ملک میں کسی جگہ سرکاری قیمت پر گیس دستیاب نہیں ہے ،مافیا ایل پی جی صارفین کو 229 سرکاری قیمت کی بجائے 270 سے 300 روپے فی کلوگرام تک ایل پی جی فروخت کررہا ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت کی نااہلی کے باعث صارفین ایل پی جی مافیہ کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں کہ گیس مافیا کی لوٹ مار حکومت کے لیے چیلنج بن گی۔
ملک بھر میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے مگر پاکستانی لوکل پیداوار گیس بلیک میں فروخت ہو رہی ھے عرفان کھو کھر نے کہا کہ گیارہ دن بعد بھی حکومت اپنے حکم پر عمل نہ کرواسکی ۔وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ اگر متعلقہ ادارے سرکاری ریٹ پر ایل پی جی فروخت نہیں کرواسکتے تو اوگرا سے کم قیمت والا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیدیں۔

مزیدخبریں