ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر کم ہو کر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔
ایک تولہ چاندی 40 روپے اضافے سے 2520روپے ہوگئی۔