ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزری کرنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا گیا، آئی جی پنجاب  نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو چالان کرنے کا اخیتار دیدیا ۔

 آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی پی ایچ پی نے متعلقہ افسروں کو مراسلہ بھجوادیا،مراسلے کے مطابق شاہراہوں پر اوورسپیڈنگ ،رانگ ڈرائیونگ سے حادثات بڑھ جاتے ہیں،ٹریفک پولیس کی قلت سے ہائی ویزپر ٹریفک کنٹرول کرنے میں دشواری درپیش ہے،حادثات کو کنٹرول کرنے کیلئےپٹرولنگ پولیس کو چالان کا اختیار دیا گیا ،پی ایچ پی پولیس موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت چالان کر سکے گی۔

Ansa Awais

Content Writer