(سٹی42) مریم نواز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی سنئیر نائب صدر مریم نواز اہلخانہ کے دیگر اراکان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئیں جہاں حسین نواز سمیت دیگر افراد نے ان کا استقبال کیا ہے۔ مریم نواز اہلخانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ جدہ پہنچیں تو حسین نواز نے ان کا استقبال کیا جبکہ نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری حنیف خان اور مسلم لیگ ن سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان سمیت دیگر نے بھی پرتپاک استقبال کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سے میاں نوازشریف کی سعودی عرب آمد تک مریم نواز جدہ میں قیام کریں گی اور میاں نوازشریف کے ہمراہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جائیں گی، وہ اور ان کے اہل خانہ سعودی شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات اڑھائی بجے جدہ کیلئے روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز سعودی ائیر لائین کی پرواز ایس وی 739 سے جدہ پہنچی ہیں، مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں ہی گزاریں گی۔ مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنے والد میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی، ان کے ہمراہ کیپٹن (ر) صفدر اور ان کے بیٹے کے علاوہ فیملی کے دیگر ممبران بھی سعودی عرب روانہ پہنچے ہیں۔