ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو خوشخبری سنا دی

 وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو خوشخبری سنا دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی، روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا،غریب اور امیر کا ٹیرف الگ کر دیا ہے،حکومت کی عوام کو سستے داموں پیٹرولیم مصنوعات  کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں کامیاب ہونگی۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ  روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا، روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں، روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

  وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نےکا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں گیس جو پروڈیوس ہو رہی وہی دی جاسکتی ہے، جتنی گیس ہوتی ہے وہ بانٹ دیتے ہیں، سب سے پہلے غریب کا خیال رکھنا ہے، وزیراعظم نے کہا غریب کے حق میں مشکل فیصلہ کرنا ہے، ملک میں 80 فیصد لوگ غریب ہیں، وزیراعظم نے کہا غریب کا پہلا حق ہونا چاہیے، وزیراعظم کہتے ہیں لیڈرشپ کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں، زیادہ گیس ڈومیسٹک سیکٹر کو دی جا رہی ہے،انڈسٹری ہمارے لئے بہت اہم ہے، غریب کا روزگار انڈسٹری سے جڑا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer