ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے‘

’سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ  اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو فنڈ دینے کے بجائے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ سے رائے لیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، سپریم کورٹ وزيراعظم کو بلائے گی تو وہ کہہ دیں گے کہ حکومت کابینہ ہے،کابینہ نے معاملہ پارلیمنٹ کو بھیجا، ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ پوری پارلیمنٹ کو بلا کر نا اہل کردے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی الٹی میٹم نہ دیتا تو ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے، نوازشریف کا فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑیں الیکشن میں جائیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو شاید 8 اکتوبر کو بھی انتخابات نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے نوازشریف عید کے بعد واپس لندن جائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer