رمیز راجہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

11 Apr, 2022 | 11:46 PM

Imran Fayyaz

 (حافظ شہباز علی)چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔
چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ کے مستعفی ہونے کے حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں،بورڈ کے کچھ آفیشلز کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی بورڈ کے اہم آفشیلز کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد وہ کوئی حتمی فیصلہ کریں گےجبکہ چند اہم بورڈ عہدیدران کے مطابق رمیز راجہ نے استعفی اعلی حکام کو بھجوا دیا ہے اور حکام مناسب وقت پر رمیز راجہ کے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میں سابق وزیراعظم کے قریبی شخصیت نے رمیز راجہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو عمران خان نے چئیر مین نامزد کیا تھا جب عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے تو پھر آپ کے بھی اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

کچھ عہدیداران کے مطابق رمیز راجہ عہدہ بچانے کے لیے کوشاں ہیں، رمیز راجہ عہدہ بچانے کے لئے اعلی حکام سے رابطوں کی کوششوں میں مصروف ہیں۔تاحال ان کا کسی اعلی شخصیت سے رابطہ نہیں ہو سکاہے ۔

مزیدخبریں