(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں افسردگی کی فضا، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بالر محمد حسین 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔لاہور کے علاقے اسلامیہ پارک کے رہائشی 46 سالہ اسپنر محمد حسین نے 1996 سے 1998 کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔
وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن باؤلر تھے۔انہوں نے 1994 اور2009 کے درمیان پاکستان میں متعدد ٹیموں کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف اور سابق آئی سی سی ٹیسٹ امپائر میاں محمد اسلم نے محمد حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے 8اکتوبر 2020 کو انکی سالگرہ پر کی جانے والی ٹویٹ۔
Happy birthday Mohammad Hussain!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2020
The all-rounder played two Tests and 14 ODIs for Pakistan. He scored 172 runs and 16 wickets in international cricket. pic.twitter.com/yxaGM7biex