ویب ڈیسک: شہبازشریف کے وزیراعظم بننے پر بھارت کے شہر امرتسر کے علاقے جاتی امرا کے مکین خوشی سے نہال، شریف برادران کو امرتسر آنے کی دعوت بھی دےدی۔
امرتسر میں جاتی عمرہ کے مکین بھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نہال، سرپنچ جاتی عمرہ دل باغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دونوں بھائی وزرا اعظم بنے اور یہاں آچکے ، دوبارہ خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں ۔
واضح رہے کہ امرتسر کے قریب واقع جاتی عمرہ شریف خاندان کا آبائی گاؤں ہے جس کا واحد گرودوارہ ان کے پشتینی مکان میں واقع ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے والد تقسیم ہند سے پہلے ہی یہاں سے چلے گئے تھے لیکن انھوں نے اس گاؤں سے ناتا نہیں توڑا اور اب مقامی لوگ اپنے مشہور سابق ہمسایوں سے ملنے پاکستان جاتے رہتے ہیں۔ پورے گاؤں نے مل کر خوشی منائی۔
Situated close to Amritsar, #JattiUmra, the residents of the ancestral village of Pakistan's Prime Minister @CMShehbaz and the younger brother of 3-time Pakistani PM @NawazSharifMNS offered prayers in village Gurdwara for the Sharif family.@MaryamNSharif @PTIofficial pic.twitter.com/5g2zLmBA66
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) April 11, 2022