صدر مملکت کی طبیعت ناساز؛ شہبازشریف حلف کیسے اٹھائیں گے؟

11 Apr, 2022 | 07:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم تو منتخب ہو گئے جبکہ ان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل مملکت عارف علوی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے کچھ دن آرام کا مشورہ دے دیا۔

  صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔ صدر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔عارف علوی کی جگہ شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے مطابق حلف برداری کی تقریب اب رات 9بجے ہوگی۔تقریب میں سول اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

 نومنتخب وزیر اعظم سےحلف صدر عارف علوی لیتے مگر ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ مختصر رخصت پر چلے گئے وہ اب حلف نہیں لیں گے۔اب چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف لیں گے۔

مزیدخبریں