(عابد چوہدری)شہر میں ڈاکو راج، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران شہری شہباز مسیح پر گولی چلادی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہدرہ میں دو ڈاکوئوں نے شہری کے ساتھ لوٹ مار کی، شہری چونگی امرسدھو سے نارنگ منڈی جا رہا تھا کہ اس دوران شاہدرہ کے علاقے کشمیر پارک میں ڈاکوئوں کا شکار بنا۔ ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر شہباز مسیح پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا،اسے طبی امداد کے لیے نواز شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکو شہری سے چار ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔