(علی اکبر)شہر میں خونی ڈور کا کھیل بند نہ ہو سکا، صدر ڈویژن میں ایک اور موٹرسائیکل سوار ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، کٹی پتنگ کی ڈور نے گردن کا کافی حصہ متاثر کیا۔ پولیس رات گئے پتنگ اُڑانے والے افراد کیخلاف موثر اقدامات نہ کر سکی۔
صدر ڈویژن کے علاقے بحریہ آرچرڈ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہری کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ڈاکٹر کے مطابق گردن کا 50 فیصد سے زائد حصہ متاثر ہے، مریض کا علاج جاری ہے، خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حالت خطرے میں ہے۔ پولیس کےاعلی افسران نے رات گئے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا۔