تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کا استعفے دینے سے انکار

11 Apr, 2022 | 05:28 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی اہم  اتحادی جماعت نے اسمبلیوں سے استعفے دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف  کی اتحادی جماعت جی ڈی اے نے قومی اسمبلی سے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے جی ڈی اے کی ایم این نے سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

سائرہ بانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کے تین اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر اور میں یعنی سائرہ بانو ہیں اور ہم تینوں اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ اور ہم آئین کی پاسداری کرتے ہوئے اسمبلی میں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا اور اس کے فوری بعد تمام اراکین قومی اسمبلی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

 
 

مزیدخبریں