(علی رامے)پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ التوا کا شکار، 10 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈ بینک سے 35 ارب روپے قرض کے حصول میں پیش رفت نہ ہو سکی۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے کم آمدن والے افراد کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ہر تحصیل میں سستے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن یہ منصوبہ ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود ادھورا رہا۔
پنجاب حکومت نے مجموعی طور دس ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی تھی ، گھروں کی تعمیر کے لیے پنجاب حکومت نے عالمی بینک سے آسان شرائط پر قرض لینا تھا لیکن غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث عالمی بینک سے 35 ارب روپے قرض کا معاملہ مزید التوا کا شکار ہو گیا ہے اور بظاہر غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث اس معاملے میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔