ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اپنے 24 منحرف ممبران کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی مقررہ وقت میں ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانےکا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ابھی ریفرنس پر اسپیکر کی جانب سے کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، منحرف اراکین کا تعلق جہانگیر ترین ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ سے ہے۔
پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پہلے ان ارکان کو مراسلہ جاری کیا تھا،4 اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب مانگاگیا تھا۔ذرائع کے مطابق منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس میں حمزہ شہباز کے ساتھ پریس کانفرنسز اور ویڈیو بیانا ت بھی منسلک ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ منحرف ارکان متعدد مواقع پر حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینےکا اعلان کرچکے ہیں