ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر نے مراسلہ ایوان میں لہراتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

ڈپٹی اسپیکر نے مراسلہ ایوان میں لہراتے ہوئے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: Qasim Suri
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدار ت قومی اسمبلی کا اجلاس ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے  ایوان میں دھمکی آمیز مراسلہ لہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران  ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ میری رولنگ کو غیر آئینی قراردیاگیا،غیر ملکی مراسلہ زیر بحث لایا گیا اور اس کو سازش قرار دیاگیا ،عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، سوال اُٹھایا کہ کیا یہ ملک غلامی کرنے کے لیے بنایاگیا تھا؟ انہوں نےقومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج کااعلان کیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے اظہار خیال کے دوران خواجہ آصف بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئےلیکن شہباز شریف نے خواجہ آصف کو بات کرنے روک دیا۔

 شاہ محمود قریشی نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، آئینی عمل نے اپنے اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے، جن لوگوں نے وفاداری تبدیل نہیں کی انکا مشکورہوں۔تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں۔